پشاور(نیوزڈیسک)دس جون کو سہ فریقی اتحاد کے اعلان کردہ احتجاج اور ہڑتال کے ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مظاہرین کے تحفظ کےلئے تمام ضروری اقدامات کریں اور اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔یہ ہدایت منگل کے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں جاری کی گئی جس میں صوبائی وزراءضیاءاللہ آفریدی، شہرام ترکئی، پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل پولیس، صوبائی سیکرٹری داخلہ، متعلقہ ڈی آئی جیز، سی سی پی او پشاور، حساس سول اداروں کے سربراہوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران دہشت گردی کے امکان کو نظر انداز ہر گز نہیں کیا جا سکتا اس لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے