کہاتھا کہ اگر لوڈشیڈنگ کاخاتمہ نہ ہوا تو میرانام بدل دینا اب وہ کہتے ہیں 17-18ءمیں لوڈشیڈنگ ختم ہوگی پہلے وہ اپنا نام تو بدلیں اگر ہم کوئی نام رکھیں تو ان کی تضحیک ہوگی اپنے ناکامیاں دھرنےوالوں پرنہ ڈالیں نندی پور پاور پراجیکٹ میں اٹھارہ ارب کاٹیکہ لگایاگیا انہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سب سے زیادہ اس وقت مسکراتے ہیں جب وہ آئی ایم ایف سے پروانہ لیکر آتے ہیں ایسے لگتا ہے جیسے وہ فتحیاب ہوکر نکلے ہیں جنہوں نے ری شیڈول کے نام پر خود قرضے معاف کرائے اوراتنے بڑے بڑے کارخانے لگائے وہ قرضوں سے قوم کو اورمقروض کرینگے حکومت قرضہ ملنے پرفخرمحسوس کرتی ہے انہوں نے کہاکہ 45ارب روپے میٹرو پر لگادیئے گئے بیس کروڑ کی آبادی میں اسی ہزار لوگ کون سے اشرافیہ ہیں فی کس کی جیب میں پانچ لاکھ روپے ڈال دیئے گئے اور ہرسال دو ارب کی سبسڈی دی جائے گی جس سے فی کس پچیس ہزار ہرسال اور جیب میں ڈالاجائیگا ان پیسوں سے کچی آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کاانتظام نہیں ہوسکتاتھا انہوں نے کہاکہ 1995-97ءمیں میاں نوازشریف کے گیارہ انڈسٹریل یونٹ تھے ٹیکسٹائل شوگرملیں فاﺅنڈری کے مالک نے تین سال میں 577روپے انکم ٹیکس ادا کیا میں وزیراعظم ،وزیردفاع، وزیرداخلہ، وزیرخزانہ ان سب سے زیادہ ٹیکس اکیلے اداکرتاہوںمیری کوئی فیکٹری نہیں ہے ٹیکس بچانے والے کیسے ٹیکس لگائیں گے۔بجٹ میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم پرسبسڈی ختم نہیں کی گئی بلکہ اس میں ایک ارب 45لاکھ روپے کااضافہ کیا گیا اعتزاز احسن عوام کو گمراہ نہ کریں اسی وجہ سے گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کو ایک اور ہمیں چودہ سیٹیں ملیں پیپلزپارٹی کے حالات بہت خرا ب ہیں آئندہ سال کشمیر میں بھی دیکھ لیجئے گا انہوں نے کہاکہ میں نے ضیاءالحق کے دور میں جیل کاٹی میرے بھائی کودس کوڑوں کی سزا ملی نوازشریف ضیاءالحق کے دور میں وزیرخزانہ تھے مگر ضیاءالحق کوذوالفقارعلی بھٹو نے بنایا سکندرمرزا ،ایوب خان، یحیٰ خان کی کوکھ کو کیوں بھول جاتے ہیں جب بھٹو پر براوقت آیا تو لوگ تحریک استقلال میں شامل ہوگئے صرف منہ سے اینٹی سٹیبلشمنٹ کہہ دینا اور بات ہے انہوں نے کہاکہ آپ کے پاس ایل پی جی کے لائسنس ہیں بڑے وکیل ہیں ٹیکس دے سکتے ہیں 2008ءمیں پیپلزپارٹی کی حکومت میں پاکستان پر چھ ہزار ارب کے قرضے تھے جب یہ گئے تو وہ قرضے چودہ ہزار ارب پرپہنچ گئے میرے پاس اس بات کاثبوت ہے کہ ماضی میںچارنومبر2012 ءکو ایوان صدرمیں کہاگیا کہ ہماری حکومت ختم ہونیوالی اور کس نے پیسے کمائے ہیں تو ایک شخص نے کہاکہ میں نے کوئی پیسہ نہیں کمایا کیونکہ میں وزیرنہیں تھا اس پرانہیں کراچی کمپنی میں سات ارب کاپلاٹ 35کروڑمیں دیدیا گیا اور جب وہ شخص الیکشن لڑا تو اسے تین ہزار ووٹ ملے اب ایوان صدر میں ایسے کام نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ جو ہورہا ہے مجھے اس پرافسوس ہے ذوالفقارعلی بھٹو اوربینظیر کی قربانی اپنی جگہ لیکن انکی قربانی سے اب آپ کا کیا تعلق ہے ا ن قاتلوں کے ساتھ آپ نے سمجھوتہ کیا میں اس کی تفصیل میں نہیں جاﺅنگا پیپلزپارٹی کے لوگ صرف اس وقت وکٹری کانشان بناتے تھے جب وہ کرپشن کے کیس میں عدالتوں میں پیش ہوتے تھے لوگوں پر بہتان نہ لگائیں سندھ کے اندر کسی اور کی شوگرمل نہیں ہے ہم پرقرضے معاف کرانے کا ایک روپیہ بھی ثابت کردیں توجومرضی سزا دیں جنہوں نے قرضے معاف کرائے وہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں ان کے اتحادی تھے ہم نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم دوگنی کی کیونکہ بینظیر کو نوازشریف نے اپنی بہن کہاتھا اوربہنوں کے نام پر شروع کئے گئے پروگرام کے نام تبدیل نہیں کئے جاتے آئندہ بجٹ میں اوررقم بڑھائیں گے انہوں نے کہاکہ بینظیر کے مزار کی تیاری پر