کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے ) انتظامیہ نے قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر برطانیہ میں پکڑے گئے پانچ کریو ممبر کو نوکری سے برطرف کر دیاہے۔ برطرف کئے جانے والوں میں سعدیہ بٹ، فریحہ ممتاز، فلائٹ اسٹیورڈ احد خان، فلائٹ انٹنڈنٹ اویس احمد قریشی اور توصیف اشرف شامل ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پانچوں کریو ممبر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ادھر برطانیہ کے تمام ایئرپورٹس پر پی آئی اے اسٹاف کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے جہازوں کی بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ پی آئی اے کے گرفتار ہونے والے ملازمین سے 20 ہزار پاﺅنڈ کیش برآمد ہوا تھا اور انہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس نے 6 گھنٹے حراست میں رکھ کر تفتیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کے خصوصی پروٹوکول معاہدے کی وجہ سے انہیں برطانیہ