اوران کوحبس بے جامیں رکھنے پرپانچ افرادکے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں پبی ایک سے نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلراشفاق احمدخان،پبی ٹوسے منتخب امیدوارمحمداشفاق،تحصیل کونسل پبی کے نومنتخب ممبرساجدلالہ اوران کے دودیگرممبران شامل تھے جن کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مقدمات درج ہونے کے بعد ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی تھی تاہم منگل کے روزپانچوں ممبران کوایڈیشنل سیشن جج جہانزیب شنواری کی عدالت میں پیش ہوئے اوراپنی ضمانت قبل ازگرفتاری کنفرم کرانے کی درخواست دی ،وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نے مذکورہ پانچ افرادکی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کرتے ہوئے جیل بجھوادیا،تینوں منتخب ممبران کاتعلق تحریک انصاف سے ہے ۔دریں اثنا گنڈھیری میں 30مئی کوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کے دوران دوپولنگ سٹیشنوں میں بیلٹ بکس اوربیلٹ پیپرجلانے کے الزام میں تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے امیدوارزرتاج خان کے خلاف مقدمہ درج ہواتھاجنہوں نے بھی اپنی ضمانت کنفرم کرانے کی درخواست دی لیکن انکی ضمانت بھی کنفرم نہ ہوسکی جس پرایڈیشنل سیشن جج نے زرتاج آفریدی کوبھی جیل بجھوادیا۔