اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سقوط ڈھاکہ میں ملوث اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم او رآرمی چیف کو وار کریمنل قرار دلوانے کیلئے اقوام متحدہ میں کیس چلائے ‘ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج بھی خود کو اپو زیشن لیڈر سمجھتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ان منفی سوچ سوچ کی عکاس ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ ا نہوں نے کہاکہ سقوط ڈھاکہ کے وقت بھارت نے مکتی باہنی سے مل کر پاکستان کو دو لخت کروایا تھا اور اب بھی بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سقوط ڈھاکہ کے وقت عوام کا قتل عام کیا اور پاکستان کو توڑا یہ سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کرانے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے