سمبڑیال ( نیوزڈیسک ) تحصیل سمبڑیال سے تعلق رکھنے والے12سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مرتکب دو مجرمان عابد مقصود اور ثنا اللہ کو( آج) بدھ کو سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ مجرمان نے اٹھارہ سال قبل29اگست1997کو تھانہ بیگوالہ میں بارہ سالہ کمسن بچی تابندہ جبیں عرف نازیہ کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پھانسی کے بعد نعشیں تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ بعدا زاں متوفین کو تحصیل سمبڑیال میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں