اسلام آباد /گلگت (نیوزڈیسک) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریت ملنے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے لئے لابنگ شروع ہوگئی ہے ، پارٹی کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں جبکہ میر غضنفر اور فدا محمد بھی اس دوڑ میں شامل ہیں تاہم حافظ حفیظ الرحمن وزارت اعلیٰ کےلئے فیورٹ امید وار قرار دیئے جارہے ہیں اور انہیں 5 اہم وفاقی وزراءاور دیگر حکومتی شخصیات کی حمایت حاصل ہے ، نئے وزیراعلیٰ کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق ، گورنر گلگت بلتستان وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کی ، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی اور صدیق الفاروق سے مشاورت کریں گے ، دریں اثناءگلگت سے ہمارے نمائندے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور یہ مسلم لیگ (ن) کی دو سالہ کارکردگی کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرایا ہے ، اکثریت ملنے کے بعد مسلم لیگ (ن) خود حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزارت امور کشمیر نے نئے وزیراعلیٰ کے لئے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے اور مختلف رہنماﺅں نے لابنگ بھی تیز کردی ہے تاہم ان ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی کےلئے قربانیاں دینے والوں میں حافظ حفیظ الرحمن اور فدا محمد سمیت دیگر پارٹی رہنماءشامل ہیں ، میر غضنفر نے 12 اکتوبر 1999ءکے بعد اپنی وفا داریاں تبدیل کرکے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ حافظ حفیظ الرحمن کو نیا وزیراعلیٰ بنایا جائے گا جبکہ فدا محمد کو سپیکر یا سینئر وزیر کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے اور اس ضمن میں آئندہ ہفتے وزیراعظم نواز شریف ایک اجلاس بلائیں گے جس میں وہ پارٹی کے سینئر رہنماﺅں اور وزراءسے اس معاملے پر مشاورت کرینگے
گلگت بلتستان کانیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ مکمل رپورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان



















































