پشاور(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے معاملات پرحکومتی کمیٹی اور سہ فریقی اتحاد کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔ میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ شٹر ڈاون ہڑتال ہر حال میں ہوگی۔ سینئرصوبائی وزیر عنایت اللہ کی سربراہی میںحکومتی کمیٹی سہ فریقی اتحاد کو منانے کے لیے پشاور کے باچاخان مرکز گئے جہاں حکومتی کمیٹی اورسہ فریقی اتحاد کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی تاہم حکومتی کمیٹی سہ فریقی اتحاد میں شامل جماعتوں کو ہڑتال کی کال واپس لینے پر امادہ نہ کرسکی۔ میڈیا سے گفتگو میں میاں افتخارحسین کا کہنا تھا موجودہ حکومت کی نگرانی میں الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف آج احتجاج ہوگا اور شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی تاہم پہیہ جام ہڑتال نہیں ہوگی۔ا نہوں نے دکاندروں سے آج کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے سڑکوں پرنکلنے کی اپیل کی۔ حکومتی کمیٹی کے سربراہ عنایت اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بدھ کے ہڑتال کو پرامن طور پر کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کے کسی قانون اپنے ہاتھ میں نہی لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہڑتال کے بعد دوبارہ سہ فریقی اتحاد کے نمائندوں سے دوبارہ بات چیت کی جائے گی