کراچی (نیوزڈیسک)سندھ پولیس نے صوبائی حکومت کو بجٹ سفارشات ارسال کردی ہیں ۔سفارشات میں دس ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی اور دفاع کے جدید نظام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابقسندھ پولیس کی جانب سے آئندہ بجٹ کیلئے سفارشات اور تجاویز سندھ حکومت کو باقاعدہ ارسال کردی گئی ہیں۔ سفارشات میں سندھ پولیس نے دہشت گردوں اور ڈاکوں سے مقابلے کیلئے راکٹ لانچر طلب کیے ہیں جبکہ بم پروف گاڑیوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سندھ پولیس نے دس ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کی سفارش بھی کی ہے جن میں تین ہزار اہلکار کانٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ جبکہ سات ہزار جنرل پولیس میں تعینات کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔