جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

”اماں کبھی خودبھی کھانا پکا لیا کرو“خورشید شاہ کی تقریر،اراکین لوٹ پوٹ

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)”اماں کبھی خودبھی کھانا پکا لیا کرو“خورشید شاہ کی قومی اسمبلی میں تقریر،اراکین اسمبلی کے پیٹ میں بل پڑ گئے،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے دلچسپ پیرائے میںحکومت پر کڑی تنقید کی ۔ اپنے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہمیں سو موٹو اور اجینو موٹو کا سامنا تھا اس دور میں تین چیزیں تھیں سو موٹو، اجینو موٹو اور عتیقہ اوڈھو۔ اس پر اپوزیشن ارکا ن نے ڈیسک بجائے ایک موقع پر جب ایک وزیر نے قائد حزب اختلاف کی تقریر میں مداخلت کی تو خورشید شاہ غصے میں آ گئے اور کہا جب وزیراعظم تقریر کر رہے ہوتے ہیں تو کوئی مداخلت نہیں کر سکتا اس طرح قائد حزب اختلاف کی تقریر میں بھی کوئی مداخلت نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے متعلقہ وزیر سے کہا کہ آپ تو کابینہ کے ایک چھوٹے سے وزیر ہیں ایک موقع پر جب وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے ہاتھوں سید خورشید شاہ کو ایک چٹ بھجوائی تو خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے وزیرخزانہ نے ان ڈائریکٹ یہ چٹ بھجوائی ہے اس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر خزانہ نے آپ کو تھرو پراپر چینل چٹ بھیجی ہے ایک موقع پر جب بجلی کی قلت پر بات کر رہے تھے تو حکومتی رکن نے چین سے بجلی لانے کی بات کی جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ کیا آپ اپنے بچوں سے کہیں گے کہ صبر کرو باہر سے کھانا آ رہا ہے انتظار کرو۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے اماں کبھی خود بھی کھانا پکا لیا کرو۔ خورشید شاہ نے ایک اور موقع پر سندھی کہاوت سنائی اور اردو میں ترجمہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھمبور میں کوئی شخص کسی کو ملنے گیا تو اس خاتون نے اس شخص سے کہا کہ گرمی بہت ہے تم نہ جاﺅ یہیں بیٹھے رہو میں تمہیں پنکھا جھلتی رہوں گی حکومت کا بھی یہ وطیرہ بن چکا ہے ایک موقع پر قائد حزب اختلاف نے حکومت سندھ کی طرف ان کو لکھے گئے ایک خط کی نقل بھی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو پیش کی ۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…