پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے شکست تسلیم کرلی

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں.تمام سیاسی جماعتیں کے پی کے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے سفارشات دیتی ہیں تو ہم تیار ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر ایک پاکستانی دھاندلی کو برادشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کے لئے تیار ہیں تاہم صوبہ میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم یا الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ گلگت بلتستان کے جنرل انتخابات میں پی ٹی آئی اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں حصہ لیا اس کے باوجود دو نشسوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے اس کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتیں دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے سفارشات دیتی ہیں تو ہم دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…