کراچی (نیوزڈیسک)وفاق نے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔باخبر ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی طویل اور تاریخی گورنرشپ رواں ہفتے اختتام ہوجائے گی اور14جون کو خواجہ قطب الدین سندھ کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ۔واضح رہے کہ سندھ میں نئے گورنر کی تقرری کے لیے کئی روز سے قیا س آرائیوں کا سلسلہ جاری تھا ۔حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نئے گورنر کے لیے خواجہ قطب الدین ،سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل (ر)طارق وسیم غازی اور سینیٹر سلیم ضیاءاور بزرگ سیاستدان معراج محمد خان کے ناموں پر مشاورت کی جارہی تھی ۔مقتدر حلقوں نے خواجہ قطب الدین کی کلیئرنس دے دی ہے ۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق خواجہ قطب الدین کو مسلم لیگ (ن) کے حلقوں میں نہایت پسندیدگی سے دیکھا جاتا ہے ۔خواجہ قطب الدین کاروباری شخصیت ہونے کے باوجود پارٹی کے لیے اہم ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں