جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سندھ پولیس نے میرے محکمے کے خلاف گدھا مرنے کا مقدمہ قائم کیا ہے، عابدشیر

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(نیوزڈیسک )وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ حیدرآباد پولیس نے میرے محکمے کے خلاف گدھا مرنے کا مقدمہ درج کیا ہے جس پر سندھ پولیس کا نام گنیز بک میں درج کرانا چاہئے۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ سندھ کے ایک وزیر نے حیسکو چیف کو فون کرکے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم روکنے کا کہا جس کے انکار پر انہیں خمیازہ بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں جب کہ حیدرآباد پولیس نے گدھے پر بجلی کا تارگرنے کا مقدمہ حیسکو کے 8 اہلکاروں کے خلاف درج کرکے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے اہلکاروں کو مسلسل دھمکایا جارہا ہے، کسی میں ہمت ہے تو مجھے یا میری ٹیم میں سے کسی کو گرفتار کرے لیکن محکمے کے اہلکاروں کو نہ دھمکایا جائے، سندھ پولیس کی اتنی اچھی کاکردگی ہے تو پھرعوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو بجلی چوری روکنے کے لئے جو احکامات دیتا ہوں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں، سندھ پولیس کو چاہیئے کہ وہ حیسکو اہلکاروں کے بجائے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرے اوران کے خلاف مقدمات درج کرے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…