جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف بیان پر مذمتی قرارداد پیش کرینگے، خورشید شاہ

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلا دیش میں دیئے گئے پاکستان مخالف بیان پر مذمتی قرار داد پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ بحث اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلا دیش میں دیئے گئے بیان پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا بھارت آج بھی پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کو چیلنج کرنا چاہتا ہے ، مودی کے بیان سے لگتا ہے بھارت نے اب تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے زیرک انداز میں طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا اماں پکائے گی ہم کھائیں گے ، چین دے گا تو ہم کریں گے۔ اپوزیشن رہنما خورشید شاہ اپنے خطاب میں حس ظرافت کا سہارا بھی لیتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں تین چیزیں بہت مشہور تھیں ، اجینو موٹو ، سو موٹو اور عتیقہ اوڈھو، ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو اچھا اقدام کرے اس کی حمایت کریں اور اگر غلط کریں تو اس پر آواز اٹھائیں۔

مزید پڑھئے:اپنامن پسند ہمسفر ڈھونڈنے کےلئے کتنے مردوں کو آزما چکی ؟

 



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…