اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سرداررضا خان نے کہاہے کہ دوبارہ الیکشن کی بات کرنےوالوں کا علاج کریں گے کیوں کہ دوبارہ الیکشن کروانا بچوں کاکھیل نہیں ہے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں کے پی کے میں بلدیاتی انتخابا ت میں بد انتظامی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران الیکشن کمیشن نے نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر ،آراو ز اور متعلقہ حکام کو طلب کیا تھا۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کے پی کے حکومت دوبار ہ الیکشن کروا کر کونسا تیر مار ے گی ۔انہوں نے کہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس پولنگ عملے کا ساتھ دینے کے بجائے کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلتی رہی اور امن امان کی صورتحال پر بالکل بھی توجہ نہیں دی گئی۔
مزید پڑھئے:دوسری شادی پر بیوی کا شوہر سے دلچسپ انتقام