جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں سیاسی بحران سنگین،اپوزیشن اتحاد نے بڑا اعلان کردیا

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے سہ فریقی اتحاد نے صوبائی حکومت سے فوری مستعفی ہونے کامطالبہ کرتے ہوئے آل پارٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کااعلا ن کیا ہے ،دس جون کوصوبہ بھر میں شٹرڈاﺅن اوراحتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ،پی ٹی آئی حکومت نے بلدیات انتخابات میںدھاندلی کی انتہاکردی ۔پیر کے روز سہ فریقی اتحاد عوامی نیشنل پارٹی ،پیپلزپارٹی اورجے یوآئی کامشترکہ اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کے بعد مےڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے سہ فریقی اتحاد کے صدر میاں افتخارحسین نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت فی الفور رضاکارانہ طورپررمستعفی ہوجائے،کیونکہ انہوںنے انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی ہے ،صوبائی حکومت دھاندلی میں ملوث ہے اس لئے انہیں حکمرانی کاکوئی حق نہیں،وزیراعلی کے بھائی نے اپنے حلقے مےں رات بارہ بجے تک پولنگ جاری رکھااس سے بڑھ کر کیا مثال ہوسکتی ہے ،میاں افتخارکاکہنا تھا کہ جبکہ صوبائی حکومت مستعفی نہیں ہوجاتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا،دس جون کوشٹرڈاﺅن ہڑتال کافیصلہ برقرارہے ،اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طلب کردہ آل پارٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے،سہ فریقی اتحاد اے پی سی میں شرکت نہیں کریگی،حکومت نے کل جماعتی کانفرنس بدنیتی پر بلائی ہے ،انہوںنے کہا کہ شہر پشاورکے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ،جلسے اورجلوس نکالیں جائیں گے،ہڑتال کوکامیاب بنانے کےلئے تاجربرداری سے بھی رابطے کئے ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے دھاندلی کی انتہاکردی ہے ،پورے صوبے میں ایسی بدنظمی کبھی نہیں دیکھی ۔ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت فوری مستعفی ہوجائے اورنگران سیٹ اپ کے ذریعے انتخابات کرائے جائیں



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…