کراچی (نیوزڈیسک)پرویزمشرف غداری کیس ,خصوصی عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا، مقدمہ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی نہیں کیا جاسکتا .عدالت کا فیصلہ ، جسٹس فیصل عرب نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت نے جرم دیکھنا ہے ملزمان کو نہیں، 3 نومبر کے اقدام میں ملوث افراد کو ٹرائل کا سامنا کرنا ہوگا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کی، وکیل استغاثہ ایڈووکیٹ طارق اسد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو پرویز مشرف کیخلاف ٹرائل سے نہیں روکا۔عدالت نے بادی النظر میں تینوں افراد کو ٹرائل میں شامل کرنے کا حکم دےدیا جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ خصوصی عدالت سابق وزیراعظم شوکت عزیز، چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کو فریق بنانے کا حکم دے چکی ہے . عدالت کا نومبر 2014کا حکم تاحال فعال ہے .جب تک حکم موجود ہے ان تینوں افراد کو ٹرائل کا سامنا کرنا ہوگا۔عدالت نے کہاکہ مقدمہ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی نہیں کیا جاسکتا، پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی۔