جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن ٹربیونل کافیصلہ کالعدم،تحریک انصاف کی کامیابی،کارکنوں کاجشن

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن ٹربیونل کافیصلہ کالعدم،تحریک انصاف کی کامیابی،کارکنوں کاجشن،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی رائے حسن نواز کی رکنیت بحال کر دی۔ اٹھائیس مئی کو جاری کردہ ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی واپس لے لیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 ساہیوال تھری سے تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کی رکنیت بحال کر دی گئی اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے اٹھائیس مئی کو متعلقہ حلقہ کیلئے جاری کردہ ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی واپس لے لیا جس کے تحت وہاں پانچ اگست کو ضمنی انتخاب ہونا تھا۔ سپریم کورٹ نے تین جون کو اپنے فیصلے میں رائے حسن نواز کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا تھا رائے حسن نواز کو گذشتہ ماہ الیکشن ٹربیونل نے ان کے مخالف امیدوار محمد ایوب خان کی درخواست پر نااہل قرار دیدیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں نوے روز کے اندر دوبارہ انتخابات کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔ رائے حسن نواز کی رکنیت کی بحالی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے رائے حسن نواز کے حلقہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منانا شروع کردیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…