جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

لندن میں پی آئی اے کے جہاز پر چھاپہ

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کراچی((نیوزڈیسک)لندن میں برطانوی کسٹم حکام نے لندن سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پر چھاپہ مار کر پائلٹس اور دیگر فضائی عملے کو روک لیا، 2 گھنٹے تک سامان کی تلاشی لی گئی۔تفصیلات کے مطابق لندن ایئرپورٹ پر پاکستان واپسی سے قبل پی آئی اے کی پرواز پی کے 7881پر برطانوی کسٹم حکام نے چھاپہ مارا اور جہاز کے پائلٹس اور دیگر فضائی عملے کو روک لیا گیا۔ پائلٹس سمیت تمام عملے کا سامان جہاز سے ا تار کر چیک کیا۔ تلاشی کا یہ عمل دو گھنٹے تک جاری رہا۔بعدازاں برطانوی کسٹم حکام کی جانب سے سات کریو ممبران کو لندن ایئرپور ٹ پر ہی روک لیا گیا جبکہ پائلٹس اور عملے کے باقی سات ارکان کو چھوڑ دیا گیا۔ پی کے 7881 کی پرواز بین الاقوامی سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف سات کریو ممبران کے ساتھ پاکستان واپس آئی۔عملے کو حراست میں لینے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں۔ واضح رہے کہ موبائل فونز اور قیمتی اشیالانے پر کریو کیخلاف کئی مرتبہ پاکستانی کسٹم حکام بھی کاررروائی کر چکے ہیں۔ برطانوی کسٹم حکام نے چند روز قبل ہی پی آئی اے کو سخت واچ لسٹ پر ڈال کر نوٹس جاری کیا تھا۔پی آئی اے کے پا ئلٹس اور دیگر عملے کیخلاف کئی مرتبہ پاکستانی کسٹم حکام بھی کاررروائی کر چکے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…