اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)پاکستان میں جرائم کی تحقیق و تفتیش کے ذمہ دارادارے ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اسکینڈل میں مزید چونکا دینے والے انکشاف کئے ہیں ۔پیر کو عدالت میں دئے گئے بیان کے مطابق ایف آئی اے نے انکشاف کیاہے کہ ڈی کوڈ ہونے والے کمپیوٹر سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں اس موقع پر عدالت نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 9 ملزمن کو جیل بھیجنے کا حکم دیاپاکستانی تحقیقاتی ادارے کے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ چھپائے گئے مزید بینک اکاوئنٹس کاعلم ہواہے جب کہ تحقیقات کے دوران کئی آف شور کمپنیاں بھی سامنے آئی ہیں ایف آئی اے کا بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان کے گھروں سے ہارڈ ڈسک ملی ہیں۔ عدالت نے اس مو قع پر 3 گواہوں کے اقبالی بیانات ریکارڈ کرنے کا بھی حکم دیا ۔
مزید پڑھئے:دوسری شادی پر بیوی کا شوہر سے دلچسپ انتقام