اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے مبینہ طورپر ایف آئی اے کو دیے گئے بیان میں اعتراف کر لیاہے کہ انہوں نے ایگزیکٹ سے جعلی ڈگری حاصل کی تھی۔نجی ٹی وی نے ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اعتراف کیاہے کہ انہوں نے 1136ڈالر کے عوض اشہود یونیورسٹی کی ڈگری خریدی تھی اور اس ضمن میں انہو ںنے اپنے دوست کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے اپنے موبائل فون کے ذریعے پیسے ادا کیے تھے۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے اشہود یونیورسٹی سے تاریخ کے مضمون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ایگزیکٹ کے مین سرور سے برآمد ہونے والے ڈیٹاکے مطابق عامر لیاقت کی جیو کی 2012کی پروفائل میں بھی یہی ڈگری منسوب کی گئی ہے۔چینل کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ذرائع نے اس بات تصدیق بھی کی ہے کہ جو ڈگری حاصل کی گئی اس سے متعلق ڈیٹا بھی ایگزیکٹ کے سرور سے ملاہے اور عامر لیاقت کے ای میل ایڈریس بھی ایگزیکٹ کے مین سرور سے برآمد ہو ئے ہیں۔
مزید پڑھئے:ایسی لپ اسٹک تیار جو اب رنگ بھی بدلے