جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان تا ایران کنٹینر اسپیشل ٹرین کل سے چلے گی

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د (نیوز ڈیسک) کنٹینر اسپیشل ٹرین تاجر برادری کی سہولت کے لئے کل سے پاکستان اور ایران کے درمیان چلے گی۔ اس ٹرین کے چلنے سے محکمہ ریلوے کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے حاصل ہوگا۔کنٹینر اسپیشل ٹرین کے ذریعے ایران سے پاکستان گندھک،تارکول اور کیمیکلز امپورٹ ہوا کریگا اور پاکستان سے چاول اور ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلقہ چیزیں ایران ایکسپورٹ ہوا کریگی۔ ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے عابد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ ٹرین ایران کے شہر ” زاہدان “ تک ہفتے میں صرف ایک دن ” منگل “ کے روز چلا کریگی۔ملکی تاریخی میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کنٹینر اسپیشل ٹرین ایران کے شہر ” زاہدان“ تک چلائی جارہی ہے جس سے تاجر برادری اور محکمہ ریلوے دونوں کو فائدہ اور سہولت حاصل ہوگی۔ کنٹینر اسپیشل ٹرین 30 کنٹینر بوگیوں پر مشتمل ہوگی۔

مزید پڑھئے:محبت ہو تو ایسی چینی شخص نے اپنی مردہ بیوی کو چھ ماہ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ 9جون سے چلنے والی کنٹینر اسپیشل ٹرین 11 جون کو ” زاہدان“ پہنچے گی اور ” زاہدان“ سے پاکستان کیلیے واپس 13جون کو چلے گی اور پاکستان کے شہر کوئٹہ15جون کو واپس پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوکوموٹیو انجن اور بوگیوں سمیت ٹرین چلانے کیلیے دیگر انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور ماہر اسٹاف کی بھی ڈیوٹیاں لگادی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…