کراچی (نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدراصف علی زرداری نے اعلان کیاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی موجودہ وفاقی حکومت کو اس امر کی اجازت نہیں دے گی کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کوملنے والی مراعات واپس لے۔سابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق اصف زرداری نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کیلیے نواز شریف نے چند روز قبل گلگت سکردو روڈشروع کرنے کا اعلان کیامگرسالانہ ترقیاتی پروگرام اور بجٹ کی دستاویزات سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی ہے کہ ان منصوبوں کیلیے اس بجٹ میں رقم نہیں رکھی گئی۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے خلاف تمام ظالمانہ فیصلے فوری واپس لیے جائیں، حکومت کواس بات کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے مصائب میں اضافہ کرے،ان غریب عوام کے مصائب کوختم اورمسائل کو حل نہ کیا گیا تو ان میں احساس کمتری پیدا ہونے کاخدشہ ہے۔سابق صدر نے ان اطلاعات پربھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام سے گندم پرسبسڈی ختم کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہے اوران کے مسائل کے حل کیلیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔
حکومت کو گلگت کے عوام کی مراعات واپس لینے نہیں دیں گے، آصف زرداری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































