جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

گن شپ بھارتی ہیلی کاپٹر جسے پاک فوج نے اترنے پر مجبور کردیا

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور بھارت کے آپسی تعلقات کبھی بھی مثالی نہیں رہے اور بھارت کی طرف سے مختلف نوعیت کے بیان آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں جن پر ہنسی کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاسکتا، گلگت بلتستان میں ہونیوالے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں بھی بھارتی بیان سامنے آیا جس میں گلگت کو متنازع علاقہ قراردیتے ہوئے انتخابات کو غیرقانونی قراردیاگیاجس کا عوام مذاق ہی اڑاتی رہی اور 1971ءسے گلگت میں موجود ہیلی کاپٹر کی یاددلاتی رہی ۔ دنیانیوز کے مطابق بھارتی آرمی یہ ہیلی کاپٹر گلگت کے علاقے جٹیال میں موجود ہے ، 1971ءمیں بھارت نے علاقے میں مسلط ہونے کی ناکام کوشش کی لیکن غیور عوام نے نہایت جواں مردی کامظاہرہ کیا ، پاک فوج کی نادرن انفنٹری بھی بھارت کی حماقت پر نظررکھے ہوئے تھی ، جب بھارتی فوج کایہ گن شپ ہیلی کاپٹر اس علاقے میں آیاتو نادرن انفنٹری کے بھرپور دفاع نے یہیں جٹیال کے علاقے میںہی اترنے پر مجبور کردیا۔ تب سے آج تک بھارت کا گن شپ ہیلی کاپٹر اسی مقام پر موجود ہے ، ایک مرتبہ اترنے کے بعد دوبارہ کبھی پرواز نہیں کرسکا، کسی بھی فوج کے لیے لمحہ ملامت اس سے زیادہ کیا ہوگا کہ ان کا گن شپ ہیلی کاپٹر مال طاقت کے منہ توڑ جواب کیساتھ اتار لیاگیا اور وہیں کئی عشرے بعد بھی واپس نہ لایاجاسکا۔
اس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ فوج کے پیچھے جب قوم کھڑی ہوتودشمن اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، بھارت آج بھی شاید اپنے گن شپ ہیلی کاپٹر کی موجود گی اور واپس نہ لے سکنے پر افسوس ہی کرتاہوگا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…