پشاور(نیوزڈیسک) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کی میں وزیر اعلی پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کے حلقے میں پولنگ رات 12 بجے تک جاری رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق یوسی مانکی شریف پولنگ اسٹیشن اشکا خیل نوشہرہ کے پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران نے بتایا کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کے لیے دباو ¿ ڈالا گیا تھا۔اشکا خیل نوشہرہ کے پریذائیڈنگ افسر ہمایوں حمید نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے لیاقت خٹک کے کہنے پر پولنگ کا عمل رات 12 بجے تک جاری رکھا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے مقرر کیا تھا۔اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر میاں خالد نے بتایا کہ پولنگ پانچ بجے بند کر دی تھی، پہلی بار 2 گھنٹے کی توسیع کرکے 7 بجے تک کا اضافہ کیا گیا، بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے بھائی نے آکر پولنگ جاری رکھنے کا حکم دیا اور رات 12 بجے تک ووٹ ڈالے گئے۔پریذائیڈنگ افسران نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ریٹرننگ افسران نے بھی پولنگ کے وقت میں اضافے کےلئے دباو ¿ ڈالا تھا