مظفر آباد (آن لائن) حکومت آزاد کشمیر نے مدہوشی کی تاریخ مثال قائم کرتے ہوئے وفاق کی طرف سے ملنے والا ترقیاتی بجٹ لیپس کروا دیا ۔ ساڑھے تین ارب روپے واپس ، آمدہ بجٹ الفاظ کا گورک دھندہ بنانے کے لئے خصوصی افراد کو ٹاسک دے دیا گیا ۔ درجنوں ترقیاتی سکیموں کو نااہلی کی نظر کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے سابقہ پالیسیوں کو دہراتے ہوئے اس بار بھی وفاق کی جانب سے ملنے والا ترقیاتی بجٹ بروقت خرچ نہ کیا جس کی وجہ سے درجنوں ترقیاتی سکیمیں ادھوری رہ گئیں اور کم و بیش ساڑھے تین ارب روپے سے زائد رقم لیپ ہو گئی جس پر حکومت پاکستان نے بھی مجاوروں کی سرزنش کرتے ہوئے مزید بجٹ میں اضافہ کرنے سے دوٹوک انکار کر دیا ہے جبکہ متعدد ترقیاتی سکیمیں ازخود تعمیر کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔
مزید پڑھئے:دلہنیں بلیوں کو اس طرح کیوں پھینک رہی ہیں؟ جان آ پ بھی حیران رہ جائیں گے