اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال 2015-16 کا وفاقی بجٹ عام آدمی کے ساتھ ساتھ خو برو ماڈل ایان علی پر بھی اثر انداز ہوا ہے ۔ میک اپ آرٹسٹ نے اپنے معاوضے میں 60 ہزار روپے ، بوتیک والے نے 45 ہزار روپے ، جبکہ جیل حکام اور ان کوعدالت لے آنے اور لے جانے والے عملے نے بھی اپنی بخشش کی رقم دوگنا کر دی ہے ۔ جیل حکام نے رمضان المبارک میں سحری و افطاری کرانے بارے تمام تر بجٹ بنا کر ایان علی کو پیش کردیا ہے ۔ ایان علی رواں ماہ اس کا فیصلے کریں گی اور رمضان المبارک کی آمد سے ایک ہفتہ قبل تمام تر اخراجات کی رقم ادا کر دیں گی ۔ آن لائن کو ایان علی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایان علی کی خارش کی بیماری تاحال صحیح نہیں ہو سکی ہے جو بازوئوں اور گردن کے بعد جسم کے دوسرے حصوں تک لگاتار پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے ایان علی دوہری پریشانی کا شکار ہیں جبکہ دوسری طرف وفاقی بجٹ نے ان کی پریشانی میں اضافہ کیا ہے بجٹ کے پیش ہونے کے بعد میک اپ آرٹسٹ ، بوتیک ، مساج کرنے والی خواتین نے اپنے اخراجات میں 52 فیصد اضافہ کیا ہے جس سے ایان علی کو اپنے میک اپ ، کپڑوں ، مساج پر پہلے کی نسبت اڑھائی لاکھ ہے زیادہ خرچ کرنا پڑیں گے ۔
مزید پڑھئے:کرنسی سمگلنگ میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج