اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میٹروبس سروس چل گئی لیکن بنانے والوں کو اجرت ابھی تک نہیں ملی ہے اور پردیسی لوگ پریشان ہیں ان سے سب کنٹریکٹرز نے رہائش گاہ بھی خالی کروالی ہے جن کے پاس کھانے کے لئے رقم ہے نہ ہی گھروں کو واپس جانے کے لئے کرایہ ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میٹرو کے بس سٹیشنز بنانے والے یہ مزدور راولپنڈی اسلا آباد کی سڑکوںپر دھکے کھانے پر مجبور ہیں جن کی ذمہ داری میٹرو کنٹریکٹرز ہیں جنہوں نے ٹھیکے آگے سب کنٹریکٹرز کو دیئے تھے وہ بھی ملنے کو تیار نہیں ہے ۔ رپورٹس کے مطابق ایک طرف میٹرو کی افتتاحی تقریب میں مزدوروں کے لئے وزیر اعظم نواز شریف نے پانچ کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا دوسری طرف ان کو اپنی خون پیسنے کی کمائی بھی نہیں مل رہی ۔
مزید پڑھئے:’دلہن کہاں گئی؟‘بارات لے کر پہنچنے والے دولہے کوزندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا