اسلام آباد (نیوزڈیسک)مالی سال 2015-16ءکے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ہوا بازی کے شعبہ کے 5 جاری اور ایک نئے منصوبے کےلئے 3 ارب 90 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کےلئے بیرکس کی تعمیرکا ایک نیا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ۔سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ہوا بازی کے شعبہ کے 5 جاری منصوبوں کےلئے 3 ارب50 کروڑ روپے جبکہ ایک نئے منصوبے کےلئے 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری منصوبوں میں گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا منصوبہ شامل ہے جس کےلئے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں ¾ اسلام آباد میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کےلئے بیرکس کی تعمیرکا ایک نیا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے جس کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ لی سال2015-16ءکے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام( پی ایس ڈی پی) کے تحت بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے جاری 4 ترقیاتی منصوبوں کےلئے 60 کروڑ95 لاکھ53ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کی جاری رپورٹ کے مطابق نارووال سپورٹس کمپلیکس کی تعمیرکےلئے 45 کروڑ روپے، نیشنل گیمز کے انعقاد کےلئے 13کروڑ70 لاکھ روپے، گلگت بلتستان کے شہر نلتر کی ترقی کےلئے دو کروڑ5 لاکھ 53 ہزار روپے ¾ ہاکی کےلئے آسٹروٹرف بچھانے کےلئے 20 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔