جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کےخلاف دائر درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے خلاف دائر درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے یا ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔ گزشتہ روز جسٹس عائشہ اے ملک کی عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے،آئین کے مطابق انتخابی دھاندلی کی تحقیقات صرف الیکشن ٹریبونل کرسکتا ہے ،صدرِپاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے جو آرڈیننس جاری کیا ہے وہ غیرآئینی ہے کیونکہ صدرکو ایسا آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے صدر پاکستان کے جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کو غیرآئینی اورکالعدم قراردیا جائے ۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے کے معاملے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے خلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 225کے تحت دی گئیں ہیں۔آئین کے آرٹیکل 225کے تحت انتخابات کے بعدکسی رکن کی اہلیت ، انتخابی تنازعے یا پھردھاندلی کے معاملہ پر کام کا اختیار صرف الیکشن ٹربیونل کو ہے اور ان معاملات کو کسی دوسرے فورم چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…