اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قیام پاکستان سے لے کر آج تک محض پانچ سرپلس بجٹ پیش کیے گئے جن میں سے تین بجٹ آمریت کے دور میں آئے ،ملک کا پہلا سرپلس قرار دیا جانے والا بجٹ1969ئ میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں دوسرا 1998ءمیں میاں نوازشریف کے دور میں اور تیسرا بھی میاں نواز شریف کے دور میں 1999ءمیں پیش کیا گیا جبکہ 2000ئاور 2001ئ میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ملک کے دو سرپلس بجٹ پیش کئے گئے جبکہ اب تک پیش کئے جانے والے مالی سال کے خسارے کے بجٹس کی تعداد 60بتائی جاتی ہے ۔سرپلس بجٹ سے مراد ایسا بجٹ ہوتا ہے جس میں ہر طرح کی آمدن اور اخراجات کے بعد خزانے میں رقوم باقی بچتی ہیں جبکہ خسارے کے بجٹ میں عام طورپر اخراجات ، آمدن سے زیادہ ظاہر کئے جاتے ہیں اور مالی سال کی تکمیل تک حکومت کو تجویز کردہ تمام اخراجات پورے کرنے اور ترقیاتی کاموں کے لیے قرضے پر قرضے لینا پڑتے ہیں۔