اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ملکی تاریخ میںپہلی بار بجٹ دستاویزات کی کاپیوں کو قیدیوں کی وین میں لایا گیا،پارلیمنٹ کے سامنے ”قیدی وین ” دیکھ ارکان قومی اسمبلی حیران رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روزآئندہ مالی سال 2015-16 کا بجٹ پیش کیا گیا ،اجلاس سے قبل اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب قیدیوں کی ایک وین گاڑی جس پر”قیدی وین” لکھا تھا پارلیمنٹ کے سامنے آ کر کھڑی ہوگئی جس کو دیکھ ارکان قومی اسمبلی حیران و پریشان ہو گئے کہ پولیس کس رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کر نے آئی ہے تاہم کچھ دیر بعد ایف بی آر حکام نے قیدیوں کی وین کا دروازہ کھول کر بجٹ دستاویزات کی کاپیاں اتارنا شروع کر دیں ،آن لائن کے رابطہ کرنے پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ موسم خرابی اور بارش کی وجہ سے ہمارے پاس کوئی بند گاڑی موجود نہیں تھی اس لئے ہم نے سکیورٹی حکام سے بند گاڑی کیلئے درخواست کی جنہوں نے قیدیوں کی وین کو بھجوا دیا۔