اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دوریاں ختم، نوازاعجازبھائی ،بھائی

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم نوا زشریف نے طویل عرصہ بعد مسلم لیگ (ضیائ) کے صدر اعجاز الحق کو ایک مرتبہ پھر اپنا بھائی قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران کنونشن سنٹر میں وزیر اعظم انتہائی خوش گوار موڈ میں نظر آ رہے تھے اور اپنی تقریر کے دوران انہوں نے محمود خان اچکزئی ‘ مولانا فضل الرحمن اور راجہ ظفر الحق کے نام خصوصی طور پر لئے اور شرکاءکی نشستو ں میں موجود مسلم لیگ (ضیاء) کے صدر اعجاز الحق کو اپنا بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔ واضح رہے کہ 12 اکتوبر 1999ءکے بعد جب سابق حکمران جنرل (ر) پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا تو اعجاز الحق نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کر کے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور مشرف دور میں وہ مذہبی امو رکے وزیر بھی رہے۔ 2013ءکے عام انتخابات سے قبل انہیں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ اچانک نواز شریف نے واپس لے لیا تھا جس کے بعد اعجاز الحق کو مسلم لیگ (ضیاء) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا پڑا اور انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ہارون آباد سے 30 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی تاہم حکومت بننے کے بعد انہوں نے عمران خان کی طرف سے تحریک انصاف کا اتحادی بننے کی پیشکش مسترد کر کے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔ اور اب طویل عرصہ بعد نوا زشریف کے ساتھ ان کی دوریاں ختم ہو گئی ہیں اور سیاسی حلقوں نے اعجاز الحق کو اپنا بھائی قرار دینے پر نواز شریف کے بیان کو خصوصی اہمیت دی جبکہ اعجاز الحق کے والد سابق صدر ضیاءالحق نے 1988ءمیں ایک موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو اپنا روحانی بیٹے کا خطاب دیا تھا ۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…