اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ جمعرات کو فروغ نسیم ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر مدعا علیہان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے ۔ 3 نومبر 2007 کے اقدام کے فیصلہ میں ان کو براہ راست ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ان کے خلاف کسی بھی عدالت کا کوئی فیصلہ موجود نہیں جبکہ آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ تاحال زیر سماعت ہے ایسے میں ان کو نااہل کرنا خلاف قانون ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ انصاف کے اصولوں کو پورا نہیں کرتا اس لئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔
مزید پڑھیے:مریض مرض سے اور گھر والے خرچ سے مر جاتے ہیں