ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پا ک چین تعلقا ت میں کسی دوسرے ملک کی کوئی حیثیت نہیں،چینی سفیر

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان تعلقات میں کسی دوسرے ملک کی کوئی حیثیت نہیں ۔ اقتصادی راہداری کو ہر حال میں مکمل کیا جائے گا اس سے پاکستان سمیت خطے کی دیگر عوام کو بھی فائدہ حاصل ہو گا ۔ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد آن لائن سے خصوصی بات چیت کرئے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے والے کسی بھی ملک کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی کوئی کوششیں کامیاب ہوں گی ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا ۔ اقتصادی راہداری سے صرف پاکستان ہی نہیں پورا خطہ فائدہ اٹھائے گا جس سے خطے کی عوام کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے چین اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے صدر مملکت کا خطاب انتہائی مناسب تھا ۔ حکو مت اور پارلیمنٹ کو صدر مملکت کے خطاب کی روشنی میں اپنے فیصلے کرنا چاہئے تاکہ ترقی کی نئی رائیں کھل سکیں ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…