اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے وفاق نے موقف اختیار کیا ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد کی بطور نمائندہ وفاق کی نگرانی مناسب نہیں.جبکہ نئے گورنر کی تقرری کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت بھی شروع ہو گئی ہے. ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ سے استعفیٰ کے لیے وفاق سے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی ہے اور موقف دیا ہے کہ میرے ذمے کچھ کام ہیں جن کی انجام دہی کے بعد مستعفی ہو جاو¿ں گا۔