اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ سمیت 9 ملزموں کا 9 جون تک جسمانی ریمانڈ

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ سمیت 9 ملزموں کا نو جون تک جسمانی ریمانڈ دے دیا ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید ایک لاکھ جعلی ڈگریاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ سمیت جعلی ڈگری سکینڈل میں ملوث دیگر نو ملزموں کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ، نور محمد کلمتی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک ملزموں سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔ ملزموں کی نشاندہی پر مزید ایک لاکھ جعلی ڈگریاں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ چار ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اگر ملزموں کا مزید ریمانڈ نہ دیا گیا تو اب تک ہونے والی تفتیش رائیگاں جائیں گی ، ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر درج کرنے سے قبل ہی ایگزیکٹ کے تمام دفاتر اور بینک اکاونٹس سیل کر دیئے گئے جبکہ تفتیش کے بہانے صرف ملزموں پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملزموں نے شکایت کی کہ انہیں سونے بھی نہیں دیا جا رہا۔ شیعب شیخ نے عدالت کو بتایا کہ انہیں دل کی تکلیف ہوئی لیکن ایف آئی اے کی ٹیم نامکمل ای سی جی کے بعد انہیں ہسپتال سے واپس لے آئی، ملزم وقاص عتیق نے عدالت میں شکایت کی کہ انہیں برین ٹیومر ہے لیکن ادویات کچھ اور دی جا رہی ہیں۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد شعیب شیخ سمیت نو ملزموں کا نو جون تک جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

مزید پڑھیے:غیر شادی شدہ افرادفوری شادی کریں اور بیماریوں ۔۔۔۔۔۔

 



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…