اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے قتل کی ملزمہ ازما راﺅ عرف ماڈل طوبیٰ کی 2,2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز لاہور ہائی کورٹ میں کیمرہ مین یوسف کھوکھر قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمہ ماڈل طوبی کے وکیل نے ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقتول یوسف کھوکھر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کی وجوہات ثابت نہیں ہوئیں اور نہ ہی واقعہ کا چشم دید گواہ ہے۔عدالت نے ماڈل طوبی کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے 2,2 لاکھ روپے کے مچلے جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے اور رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ ملزمہ ماڈل طوبی پر 2 قتل کے الزام ہیں،پہلے الزام میں کیمرہ مین یوسف کھوکھر زہر دیکر قتل کرنے کا کیس ہے ،دوران تفتیش ملزمہ ماڈل طوبی نے یوسف کھوکھر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے جبکہ ایک اور کیس میں ملزمہ ماڈل طوبی پر اپنے ساتھی ماڈل عریبہ کے قتل کا بھی الزام ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں