اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ہمیں جیت کاعلم تھا ، وزیراعلی خیبرپختونخوا

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)ہمیں جیت کاعلم تھا ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے نئے بیا ن نے ہنگامہ برپاکردیا،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات مےں تمام اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس تھے، دھاندلی کے الزامات صوبائی حکومت کو ناکام بنانے کیسازش ہے۔ ہمیں جیت کاعلم تھا دھاندلی کیوں کرتے؟ صوبائی حکومت دھاندلی کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کو تیار ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ایسا نظام ہے جس مےں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا،جہاں گڑبڑ ہوئی ہووہاں دوبارہ الیکشن ہونگے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے سی ایم ہاوس میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دھاندلی کے الزامات پختونخوا حکومت کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔ کوئی ایک ایسا ثبوت دیا جائے کہ حکومت نے بیلٹ باکسز غائب کئے۔ انہوں نے کہا حکومت کوبدنام کرنے کےلئے صورتحال خراب کی گئی۔انکا کہنا تھا کہ جس جس پارٹی نے ہنگامہ آرائی کی ان کے نام سامنے لائیں گے اوراس حوالے سے دوتین روز میں رپورٹ پیش کریںگے پرویز خٹک نے کہا جہاں کسی نے دھاندلی کی کوشش کی وہاں جھگڑا ہوا۔ کئی علاقوں میں انتخابی عملہ دیر سے پہنچاتو کہیں سامان پورا نہیں تھا۔ پولیس نفری کی کمی کے باعث انتخابات میں ہنگامے ہوئے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن سے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھاتاہم مجھے جواب نہیں ملا۔پرویزخٹک نے بلدیاتی انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلیوں سے اپنی حکومت کو بری الزمہ اور الیکشن کمیشن کواس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں شور مچانے کی بجائے آگے آئیں،، صوبائی حکومت دھاندلی کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کو تیار ہیںانہوںنے کہا کہ حکومت کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہیں بلدیاتی انتخابات کےلئے تیاری الیکشن کمیشن نے نہیں کی تھی، وزیراعلی پرویزخٹک کا کہناتھا کہ الیکشن کے روز وہ اور انکی حکومت فریادی تھے۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی کے وزیر خزانہ مظفر سید نے وزیراعلی کے سامنے اپنی جماعت کے موقف کی نفی کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ دار نہیں ،خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اس بیان پر کہ ہمیں جیت کا پہلے سے ہی علم تھا شدید اعتراضات اٹھائے ہیں اور اس بیان کو دھاندلی کااعتراف قراردیاہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…