ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بختاور اور آصفہ نے بلاول کا غصہ ٹھنڈ ا کردیا

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان موجود اختلافات کو ختم کرنے میں بختاور اور آصفہ نے اہم ترین کردار ادا کیا۔یہ بات میڈیا رپورٹ میں زرداری خاندان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتائی گئی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30 نومبر 2014 کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پرلاہور سے لندن چلے گئے تھے جس کے بعد ان کے اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں۔اسی طرح بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ اور پی پی پی کی سابق چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں بھی پہلی بار شرکت نہیں کی جس کے بعد اختلافات کی خبروں کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق بختاور اور آصفہ اپنی خالہ صنم بھٹو کے ہمراہ گزشتہ دو ماہ سے متحرک تھیں اور بلاول پر دبا ﺅڈال رہی تھیں کہ وہ معمولی مسائل کو نظر انداز کرکے سیاست میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں بہنیں بلاول کے غصے کو ٹھنڈا کرنے میں کامیاب رہیں اور پی پی پی چیئرمین واپس آنے اور اپنے والد کی رہنمائی میں سیاسی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے رضا مند ہوگئے۔ذرائع کا کہنا تھا بلاول کو انکے والد کی جانب سے کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پارٹی عہدیداران اور ورکرز کے ساتھ اپنے تعلق کو بڑھائیں تاکہ بتدریج وہ پارٹی کی قیادت کرنے لگے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…