بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

علی امین گنڈا پور ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے صوبائی وزیر علی امین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روزپولیس نے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی الیکشن کے دوران دھاندلی اور پولیس کو دھمکیاں دینے پر ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے سول مجسٹریٹ نمبر 1 کے جج خالد منصور کے روبروپیش کیا گیا،عدالت میں پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی وزیر علی امین نے بلدیاتی الیکشن کے دوران پریذائیڈنگ افسران اور بیلٹ باکس اٹھانے کا الزام ہے جبکہ صوبائی وزیر نے پولیس اہلکاروں کو احکامات نہ ماننے پر دھمکی بھی دی ہیں،پولیس نے مزید موقف اختیار کیا کہ صوبائی وزیر سے تفتیش کیلئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ،عدالت نے بلدیاتی الیکشن کے دوران دھاندلی کرنے کے مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ پولیس کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ میںجیل بھیج دیا ہے۔اس سے قبل صوبائی وزیر علی امین کوہتھکڑیاں لگا کر عدالت لایا گیا ا س موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے،عدالت کے احاطہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے جو علی امین کے حق میں نعرے بازی کی ،علی امین گنڈا پور کارکنوں کو دیکھ کر وکٹری کا نشان بناتے رہے،رپورٹ کے مطابق علی امین کو جیل سے عدالت پیشی کیلئے لایا جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

مزید پڑھئے:پاکستانی گاؤں جن کی حیرت انگیز خصوصیات جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

، اس واقعہ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…