اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضلعی امیر جماعت اسلامی صابر حسین کے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے اسکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا ہے کہ ایسے بیانات نہ صرف دونوں جماعتوں کے اتحاد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بلکہ صوبائی حکومت کیلئے بھی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ منگل کے روز ذرائع کے مطابق عمران خان نے سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر معاویہ حسین کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کو کرپشن کا گڑھ قرار دینے کے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے بیانات پر تحفظات ہیں۔ صوبے میں دونوں جماعتیں اتحادی ہیں لیکن اس کے باوجود ایسے بیانات سمجھ سے بالا تر ہیں اس لئے نہ صرف دونوں جماعتوں کے اتحاد پر اثر پڑ سکتا ہے بلکہ صوبائی حکومت کیلئے بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں اس لئے امیر جماعت اسلامی اس بیان کا فوری نوٹس لیں جس پر سراج الحق نے فوری یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ ضلعی امیر کو ایسے بیانات نہ دینے کی تنبیہہ کرینگے اور کوشس کی جائے گی کہ ایسا کوئی بیان دوبارہ نہ دیا جائے جس سے صوبائی حکومت کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچے۔
مزید پڑھئے:گنگا‘ جمنی تہذیب کی بنیاد بننے والی! مغل خواتین