بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

غیر قانونی اثاثہ جات ،زرداری کے وکیل کو جرح کیلئے12 جون تک کا وقت مل گیا

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو جرح کیلئے بارہ جون تک کا وقت دے دیا۔راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ نہیں لے سکا ، جرح کیلئے وقت دیا جائے ، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بارہ جون تک ملتوی کر دی۔ ایف آئی اے ملازم بشارت شہزاد اور دیگر دو گواہان شہزاد اکبر اور مرزا جاوید پر جرح ہونا تھی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ استغاثہ کے گواہان پر جرح کے بعد آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر بحث کرینگے۔ بریت کی درخواست میں اتفاق فاو¿نڈری ریفرنس کے فیصلے کا حوالہ بھی دینگے۔ اب تک استغاثہ کے 33 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ سابق صدر کیخلاف ریفرنس میں تین گواہان کے بیان ریکارڈ کرنا باقی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…