منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

میاں افتخار کی گرفتاری پر شدید ردعمل، خیبر پختونخوا حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کے الزام میں اے این پی کے رہنماء4 میاں افتخار حسین کی گرفتاری کی ہر سطح پر مذمت کی گئی۔ نوشہرہ کی عدالت میں جاں بحق ہونے والے حبیب اللہ کے والد نے افتخار حسین کو بیٹے کے قتل سے بری الذمہ قرار دے دیا جس پر اے این پی رہنماء نے سوال اٹھایا کہ اگر مقتول کے والد نے مقدمہ درج نہیں کرایا تو پھر کس نے کروایا ؟۔ مقتول کے والد کے عدالتی بیان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت اور پولیس کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس پر مسلسل وضاحتیں دی گئیں لیکن بات نہ بنی، آخر کار خیبر پختونخوا حکومت اور پولیس نے گھٹنے ٹیک دیے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ افتخار حسین کی رہائی کے انتظامات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ میاں افتخار حسین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور کیس کی آئندہ سماعت پندرہ دن بعد ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…