ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سراج الحق نے نریندر مودی کی گرفتاری پر ایک ارب روپے انعام کا اعلان کردیا

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو گرفتار کرنے والے کے لئے ایک ارب روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیرپاکستان کی حصارہے اور مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر بھارت کے ساتھ دوستی کی بات کرنے والاغدارہے، بھارت سے دوستی کی بات کرنے والے ممبئی چلے جائیں، پاکستان میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں، بھارت کے ساتھ ہماری دوستی کا ایجنڈا صرف کشمیر کی آزادی ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اچھی قیادت کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا، کشمیر کا ہر نوجوان شیر لیکن حکمرانی بزدلوں کے ہاتھوں میں ہے، ہمارے حکمران اندھے، گونگے اور بہرے یا پھر بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، پاکستان کی محبت میں سیدعلی گیلانی نے ساری زندگی جیلوں اور نظربندی میں گزاری۔ اہل کشمیر نے اپنے خون میں نہا کر سری نگر میں پاکستان کا جشن منایا اورقربانیاں دی لیکن کمزورحکمرانوں کی وجہ سے کشمیرکی آزادی کی منزل ہم سے دورہوگئی، حکمرانوں کو کشمیر کے معاملے پر واضح پالیسی اختیار کرنی چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…