جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کاشکریہ

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ(نیوزڈیسک) عدالت نے تحریک ا نصاف کے کارکن کے قتل کے الزام میں عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل افتخار حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔ نوشہرہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد نکالی جانے والی ریلی میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کے الزام میں افتخار حسین کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد افتخار حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواست کل تک ملتوی کردی ہے۔عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار حسین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن کے قاتل میرے بیٹے کے قاتل ہیں اور میری کوشش ہوگی کہ قاتل کو سامنے لاو¿ں تاکہ اسے قرار واقعی سزا ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مشتعل جلوس کے سامنے ہمارے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بے بس نظر آئے تو مقتول کارکن کے والد نے فرشتہ بن کر مجھے بچایا اور انہوں نے اس وقت بھی خود کہا کہ میری میاں افتخار پر کوئی دعوے داری نہیں ہے اور پھر عدالت میں بھی اپنا وہی بیان ریکارڈ کرایا۔اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے میری بہادری کی تعریف کی اس پر انکا شکر گزار ہوں لیکن تحریک انصاف کے چیرمین اپنی حکومت سے کہیں کہ عدالتی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہوئے انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مقتول کا والد کہہ چکا ہے کہ افتخار حسین اس واقعہ میں ملوث نہیں تو پھر کس نے میرے خلاف مقدمہ درج کرایا اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ میں بہادری اس وقت دکھاو¿ں گا جب قوم کو دشمنوں سے خطرہ ہوگا، اپنوں کے لئے رحم دل اور موم جبکہ دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنوں گا



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…