ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پشاورکے 26 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج کالعدم قرار

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران بد انتظامی کے واقعات سامنے آنے پر مجوزہ 26 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کالعدم قرار دے دیئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ پشاورمیں بلدیاتی انتخابات کے دوران بعض پولنگ اسٹیشنز پر بدانتظامی دیکھنے میں آئی جس کے باعث الیکشن کمیشن کو 26 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کرانے کی تجویز دی گئی جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے مجوزہ حلقوں کے نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جن پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے ان میں یونین کونسل ہزار خانی، ماشو خیل اور شاہی بالا کے علاقے شامل ہیں۔واضح رہے کہ 30 مئی کو خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر متعدد مقامات پر بدانتظامی، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے اور توڑ پھوڑ کے واقعات رونما ہوئے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…