اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے تین مقدمات میں ذوالفقار مرزا ان کے ساتھیوں کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساﺅتھ نے ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کر دی۔ ذوالفقار مرزا انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے ، وہ نیلے کوٹ ، نیلی پینٹ اور سرخ ٹی شرٹ میں ملبوس تھے۔ سر پر ٹوپی پہنے اور سیاہ چشمہ لگائے ہوئے تھے۔ ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں رینجرز کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ذوالفقار مرزا چار مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت کے لئے عدالتوں میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تین مقدمات میں ذوالفقار مرزا ان کے ساتھیوں کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے اطراف سیکورٹی نہیں لگائی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساﺅتھ نے ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کر دی۔ ذوالفقار مرزا کے خلاف آرام باغ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔