اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے صوابی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو کارروائی کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران صوابی کے علاقے سلطان آباد میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آر او صوابی کو ہدایت کی کہ شکایت پر قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین کو حق رائے کے استعمال کی مکمل آزادی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران ریٹرننگ افسران کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہیں۔ پولنگ کے دوران شکایات پر فوری کارروائی کی جائے۔