لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کے حکومتی اعلان کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی این جی اسٹیشنز تاحال بند ہیں، شہری مارے مارے پھر رہے ہیں ،سی این جی اسٹیشنز مالکان کا کہنا ہے کہ وہ 12 لاکھ روپے سیکیورٹی جمع کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ حکومت نے اعلان کیا پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کھولنے کا،لیکن اعلان ،اعلان ہی رہا،صبح سے شام ، شام سے رات ہو گئی ،سی این جی اسٹیشنز نہ کھل سکے،وجہ کیا ہے ،وجہ ہے 12 لاکھ روپے سیکیورٹی۔ سوئی نادرن حکام نے شرط رکھی،12 لاکھ روپے سیکیورٹی کی اور نادھندہ بھی نہ ہوں۔ مالکان کا کہنا ہے کہ پچھلے 6ماہ سے کاروبار بند ہیاور وہ مقروض ہو چکے ہیں،12 لاکھ روپے کہاں سے جمع کرائیں۔ نو من تیل ہو گا تو رادھا ناچے گی، سی این جی ا سٹیشنز 12 لاکھ روپے سیکیورٹی جمع کرانے کے بعد ہی کھل سکیں گے۔